ہوم 3 featured مغربی کنارے میں مکانات کی مسماری منظم دہشت گردی ہے جو ہمارے عوامی عزم کو نہیں توڑ سکتی: حماس

مغربی کنارے میں مکانات کی مسماری منظم دہشت گردی ہے جو ہمارے عوامی عزم کو نہیں توڑ سکتی: حماس

0
مغربی کنارے میں مکانات کی مسماری منظم دہشت گردی ہے جو ہمارے عوامی عزم کو نہیں توڑ سکتی: حماس

مرکزاطلاعات فلسطین

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے کہا ہے کہ فاشسٹ قابض صہیونی ریاست کی جانب سے مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینیوں کے گھروں کی مسماری کے جرائم میں تیزی لانا دراصل فلسطینی وجود کو نشانہ بنانے کی ایک منظم سازش ہے، جس کی تازہ ترین مثال آج الخلیل شہر کے جنوب میں ایک آباد رہائشی عمارت کی مسماری ہے۔

حماس نے بدھ کے روز جاری کردہ اپنے ایک پریس بیان میں اس بات پر زور دیا کہ یہ جارحانہ پالیسیاں ہمارے عوام کے اپنی زمین اور وطن سے لگاؤ میں مزید اضافے کا باعث بنیں گی، اور غاصب دشمن کی نسل کشی اور جبری بے دخلی کے تمام تر منصوبوں کے باوجود فلسطینیوں کو ان کی سرزمین سے اکھاڑنے یا انہیں ہجرت پر مجبور کرنے میں کبھی کامیابی حاصل نہیں ہوگی۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ مکانات کی مسماری کی یہ تازہ کارروائی قابض اسرائیل کی جانب سے اپنائی گئی اجتماعی سزا کی پالیسی کا حصہ ہے، جو ان کے بڑھتے ہوئے جرائم کا تسلسل ہے جن کے تحت اس سال کے آغاز سے اب تک تقریباً 55 فلسطینی مکانات کو مسمار کیا جا چکا ہے، اور یہ سب کچھ فلسطینی وجود کو ختم کرنے کے لیے ہجرت اور قبضے کے منصوبوں کے ساتھ ساتھ کیا جا رہا ہے۔

حماس نے واضح کیا کہ قابض اسرائیل کے یہ تمام منصوبے ناکامی سے دوچار ہوں گے اور ہمارے عوام کے پختہ ارادے، استقامت اور مزاحمت کے سامنے پاش پاش ہو جائیں گے۔ حماس نے مغربی کنارے کے تمام علاقوں میں عوامی مزاحمتی کمیٹیوں کو فعال کرنے اور قابض اسرائیل و آبادکاروں کے جرائم کا بھرپور مقابلہ کرنے کی اپیل بھی کی۔