spot_imgspot_imgspot_imgspot_img

متعلقہ خبریں

مزید خبریں

فروری میں صہیونی دہشت گردی کی ہولناک لہر: دیوار و آباد مخالف مزاحمتی کمیشن کی رپورٹ

مرکزاطلاعات فلسطین فلسطین میں قابض اسرائیل کی قائم کردہ نسلی...

اہل غزہ حج کی سعادت سے محروم: بقیہ کوٹہ القدس اور شمالی اضلاع کے لیے مختص

مرکزاطلاعات فلسطین فلسطینی وزارت اوقاف و مذہبی امور نے منگل...

بیت لحم کے قصبے نحالین پر اسرائیلی دھاوا، دم گھٹنے سے درجنوں فلسطینی متاثر

مرکزاطلاعات فلسطین مقبوضہ مغربی کنارے میں بیت لحم کے مغرب...

حزب اللہ کا جنوبی لبنان میں اسرائیلی ڈرون مار گرانے اور دو میرکافا ٹینکوں کو نشانہ بنانے کا اعلان

مرکزاطلاعات فلسطین حزب اللہ نے جنوبی لبنان میں فوجی کارروائیاں...

اہل غزہ حج کی سعادت سے محروم: بقیہ کوٹہ القدس اور شمالی اضلاع کے لیے مختص

مرکزاطلاعات فلسطین

فلسطینی وزارت اوقاف و مذہبی امور نے منگل کے روز مطلع کیا ہے کہ قابض اسرائیل کے جارحانہ اقدامات اور غزہ کی گزرگاہوں کی مسلسل بندش اس سال اہل غزہ کو فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے روانگی اور واپسی سے روکنے کا باعث بن رہی ہے۔

وزارت نے وضاحت کی کہ حکومت نے متعلقہ علاقائی اور بین الاقوامی اداروں کے ساتھ مل کر غزہ کے حجاج کے سفر اور واپسی کو یقینی بنانے کی بھرپور کوشش کی، تاہم رفح بری گزرگاہ کے ذریعے شہریوں کی نقل و حرکت پر عائد مسلسل پابندیوں کے باعث اب تک ایسی کوئی حقیقی ضمانت حاصل نہیں ہو سکی۔

وقت کی تنگی اور ویزوں کے اجراء کی آخری تاریخ 20 مارچ سنہ 2026ء مقرر ہونے کے باعث ایک استثنائی فیصلہ کیا گیا ہے۔ یہ طے پایا ہے کہ غزہ سے باہر مقیم اہل غزہ کے لیے رجسٹریشن مکمل ہونے کے بعد غزہ کا جو کوٹہ باقی بچ گیا ہے اسے قرعہ اندازی کے ذریعے القدس، مسجد اقصیٰ اور شمالی محافظات کے باشندوں میں تقسیم کر دیا جائے گا تاکہ ریاست فلسطین کا حج کوٹہ ضائع نہ ہو۔

spot_imgspot_img