spot_imgspot_imgspot_imgspot_img

متعلقہ خبریں

مزید خبریں

فروری میں صہیونی دہشت گردی کی ہولناک لہر: دیوار و آباد مخالف مزاحمتی کمیشن کی رپورٹ

مرکزاطلاعات فلسطین فلسطین میں قابض اسرائیل کی قائم کردہ نسلی...

اہل غزہ حج کی سعادت سے محروم: بقیہ کوٹہ القدس اور شمالی اضلاع کے لیے مختص

مرکزاطلاعات فلسطین فلسطینی وزارت اوقاف و مذہبی امور نے منگل...

بیت لحم کے قصبے نحالین پر اسرائیلی دھاوا، دم گھٹنے سے درجنوں فلسطینی متاثر

مرکزاطلاعات فلسطین مقبوضہ مغربی کنارے میں بیت لحم کے مغرب...

حزب اللہ کا جنوبی لبنان میں اسرائیلی ڈرون مار گرانے اور دو میرکافا ٹینکوں کو نشانہ بنانے کا اعلان

مرکزاطلاعات فلسطین حزب اللہ نے جنوبی لبنان میں فوجی کارروائیاں...

بیت لحم کے قصبے نحالین پر اسرائیلی دھاوا، دم گھٹنے سے درجنوں فلسطینی متاثر

مرکزاطلاعات فلسطین

مقبوضہ مغربی کنارے میں بیت لحم کے مغرب میں واقع قصبے نحالین پر منگل کی شام قابض اسرائیلی فوج کے دھاوے کے بعد آنسو گیس کے باعث دم گھٹنے سے درجنوں فلسطینی متاثر ہو گئے ہیں۔ فلسطینی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ قابض فوج کی بھاری نفری نے قصبے کے وسطی علاقے میں پوزیشنیں سنبھال لیں اور نمازِ تراویح کی ادائیگی کے بعد مساجد سے نکلنے والے شہریوں پر زہریلی گیس کے گولوں اور صوتی بموں کی بوچھاڑ کر دی جس کے نتیجے میں دم گھٹنے سے درجنوں افراد بے ہوش ہو گئے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ قابض فوج کا یہ دھاوا مسلسل دوسرے دن بھی جاری ہے جس کے دوران سخت ترین اقدامات کیے گئے ہیں۔ ان اقدامات میں شہریوں کے گھروں پر چھاپے، تلاشی کی کارروائیاں، شہریوں اور ان کے شناختی کارڈز کی تصاویر بنانا، سڑکوں پر فوجی ناکے لگانا اور مقامی آبادی کی نقل و حرکت پر مکمل پابندی عائد کرنا شامل ہے۔ مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں قابض اسرائیلی فوج کے دھاووں اور گرفتاریوں کی رفتار میں نمایاں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

spot_imgspot_img