
مرکزاطلاعات فلسطین
فلسطینی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ قابض اسرائیل کی مسلسل جارحیت کے نتیجے میں گذشتہ 48 گھنٹوں کے دوران غزہ کی پٹی کے ہسپتالوں میں مزید 3 شہداء اور 3 زخمیوں کو لایا گیا ہے۔
وزارت صحت نے ہفتے کے روز جاری کردہ اپنے ایک بیان میں واضح کیا کہ گذشتہ برس 11 اکتوبر کو ہونے والی جنگ بندی کے بعد سے اب تک شہداء کی تعداد 640 ہو چکی ہے جبکہ 1,707 فلسطینی زخمی ہوئے اور 753 افراد کی میتیں ملبے سے نکالی گئی ہیں۔
بیان میں اس دردناک صورتحال کی جانب اشارہ کیا گیا ہے کہ اب بھی متعدد متاثرین ملبے تلے اور سڑکوں پر پڑے ہوئے ہیں کیونکہ قابض دشمن کی رکاوٹوں کے باعث ایمبولینس اور دفاعی شہری (ڈیفنس سول) کی ٹیمیں تاحال ان تک پہنچنے سے قاصر ہیں۔
وزارت صحت کے مطابق سات اکتوبرسنہ 2023ء سے شروع ہونے والی غاصب صہیونی ریاست کی نسل کشی اور وحشیانہ جارحیت کے نتیجے میں اب تک کل شہداء کی تعداد 72,123 تک جا پہنچی ہے جبکہ زخمیوں کی مجموعی تعداد 171,805 ہو گئی ہے۔


