spot_img
spot_imgspot_imgspot_imgspot_img

متعلقہ خبریں

مزید خبریں

لبنان پر قابض اسرائیل کی وحشیانہ بمباری، کم از کم 30 ہزار شہری بے گھر

مرکزاطلاعات فلسطین اقوام متحدہ نے انکشاف کیا ہے کہ لبنان...

گزرگاہوں کی بندش سے غزہ میں انسانی المیہ مزید سنگین اور طبی انخلاء کا عمل متاثر: اقوام متحدہ

مرکزاطلاعات فلسطین اقوام متحدہ کے دفتر برائے ہم آہنگیِ انسانی...

جنوبی لبنان کے 80 دیہاتوں کو خالی کرنے کا اسرائیلی حکم

مرکزاطلاعات فلسطین قابض اسرائیلی فوج نے کچھ دیر قبل جنوبی...

خان یونس میں قابض اسرائیل کی فائرنگ سے ایک اور فلسطینی نوجوان شہید

مرکزاطلاعات فلسطین غزہ کی پٹی میں سیز فائر کے نفاذ...

رمضان کے پہلے روز مغربی کنارےمیں قابض اسرائیلی فوج اور آبادکاروں کھلے عام دہشت گردی

مرکزاطلاعات فلسطین

مقبوضہ مغربی کنارے میں رمضان المبارک کے پہلے روز ہی قابض اسرائیلی فوج کی جارحیت اور انتہا پسند آبادکاروں کے حملوں کا سلسلہ جاری رہا۔ گذشتہ رات اور آج بدھ کی علی الصبح قابض فوج نے مختلف علاقوں میں چھاپہ مار کارروائیاں کیں اور متعدد فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا۔

رام اللہ کے شمال مشرق میں واقع گاؤں یبرود میں مسلح آبادکاروں نے دھاوا بولا اور اندھا دھند فائرنگ کی، جس کے دوران شرپسند آبادکار فلسطینیوں کی بھیڑ بکریاں بھی چرا کر لے گئے۔ اس حملے کے بعد پیدا ہونے والی شدید جھڑپوں کے دوران قابض اسرائیلی فوج نے گاؤں پر دھاوا بول دیا، ان حملوں اور تصادم کے نتیجے میں دو فلسطینی زخمی ہوئے۔

قابض اسرائیلی فوج نے رام اللہ کے شمال مشرق میں ہی واقع گاؤں عین یبرود پر یلغار کے دوران نہتے شہریوں کے گھروں پر آنسو گیس کے گولے داغے۔ دوسری جانب رام اللہ کے شمال مشرقی قصبے ترمسعیا کے میدانی علاقے القرنہ میں آبادکار ملیشیا کے حملے کے بعد شدید جھڑپیں ہوئیں، جس پر قابض فوج نے علاقے کی فضاؤں میں روشنیاں بکھیرنے والے پیرا شوٹ بم (فلیرز) فائر کیے۔

قابض اسرائیلی فوج کی یہ وحشیانہ کارروائیاں رام اللہ کے مشرقی قصبے دیر دبوان تک پھیل گئیں، جبکہ مقبوضہ بیت المقدس کے شمال میں واقع قلندیا چوکی کے قریب قابض فوج کی گولی لگنے سے ایک فلسطینی نوجوان زخمی ہو گیا۔

الخلیل میں بھی صورتحال کشیدہ رہی جہاں قابض فوج نے شہر کے شمال میں واقع قصبے بیت امر پر دھاوا بولا اور ایک گھر کی تلاشی لی، اس کے علاوہ شہر کے مغرب میں واقع قصبے اذنا میں بھی متعدد گھروں کی حرمت پامال کی گئی۔

قابض اسرائیلی فوج نے خلیل کے شمالی قصبے بیت امر سے نوجوان محمد بسام العلامی کو گرفتار کر لیا، جبکہ شہر کے جنوبی علاقے میں واقع گھر پر چھاپے کے دوران نوجوان انور حمدی الدیک کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔

نابلس کے جنوب مغرب میں واقع گاؤں تل میں بھی قابض فوج نے ناصر عرایشی کے گھر پر چھاپہ مار کر انہیں گرفتار کر لیا، جبکہ قصبہ قصرہ میں قابض فوج نے بڑے پیمانے پر تلاشی کی کارروائیوں اور گرفتاریوں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔

spot_imgspot_img