لبنانی راکٹوں کے گرنے سے متعدد غاصب آباد کار زخمی

0
16

مرکزاطلاعات فلسطین

لبنان سے داغے گئے راکٹوں کے مقبوضہ فلسطین کے شمالی علاقے کریا شمونہ میں گرنے کے نتیجے میں پیر کے روز متعدد غاصب آباد کار زخمی ہو گئے۔

عبرانی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ کریا شمونہ میں چار مختلف مقامات پر لبنانی راکٹ گرنے سے کئی آباد کار زخمی ہوئے جن میں سے ایک کی حالت انتہائی تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

قابض اسرائیل کے نشریاتی ادارے نے بتایا کہ کریا شمونہ میں راکٹوں کے ٹکڑے گرنے سے مسافروں سے بھری ایک بس کو شدید نقصان پہنچا ہے اور اس واقعے میں بھی ہلاکتوں اور زخمیوں کی اطلاعات ہیں۔

لبنان کی تنظیم حزب اللہ نے اعلان کیا ہے کہ اس نے کریا شمونہ بستی پر دوسری بار راکٹوں کے بڑے دستے سے حملہ کیا ہے۔

علاوہ ازیں حزب اللہ نے بتایا کہ اس نے مرکبا، نمر الجمل، المطلہ، المرج اور ہضبہ العجل میں قابض اسرائیل کے فوجی ٹھکانوں کو بھی نشانہ بنایا ہے۔

تنظیم نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ متعدد بستیوں کو دی گئی پیشگی وارننگ کے فریم ورک کے تحت المنارہ بستی پر راکٹ برسائے گئے ہیں جبکہ سرحدی قصبے مرکبا میں قابض فوج کے دستوں کے اجتماع کو بھی تین بار نشانہ بنایا گیا۔