مقبوضہ نقب میں فائرنگ سے نوجوان جاں بحق، جرائم میں قابض اسرائیل کا گٹھ جوڑ برقرار

0
6

مرکزاطلاعات فلسطین

مقبوضہ اندرون فلسطین کے شہر رہط میں جمعرات کی شام فائرنگ کے ایک مجرمانہ واقعے میں ایک نوجوان جاں بحق ہو گیا، یہ واقعہ ایک ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب ان جرائم کی پشت پناہی اور انہیں فروغ دینے میں اسرائیلی پولیس کے گٹھ جوڑ کے خلاف احتجاج جاری ہے۔

مقامی ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ نوجوان عبد اللہ ضویحی البحيري رہط شہر میں ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں شدید زخمی ہونے کے بعد جاں بحق ہو گیا ہے۔

متاثرہ نوجوان کو تشویشناک حالت میں سورکا ہسپتال پہنچایا گیا جہاں طبی عملے نے اس کی زندگی بچانے کی کوشش کی مگر وہ جاں بحق ہو گیا۔

اندرون مقبوضہ فلسطین میں رواں سال کے آغاز سے اب تک قتل ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 74 ہو گئی ہے۔