spot_img
spot_imgspot_imgspot_imgspot_img

متعلقہ خبریں

مزید خبریں

مقبوضہ مغربی کنارے میں وحشیانہ دھاوے، فلسطینیوں کے گھر فوجی بیرکوں میں تبدیل ، متعدد افراد زخمی

مرکزاطلاعات فلسطین قابض اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے کے...

ایران کا مذاکرات سے انکار، امریکہ کی زمینی فوج بھیجنے کی دھمکی، خلیج میں امریکی اڈوں پر حملے

مرکزاطلاعات فلسطین ایران امریکہ اور قابض اسرائیل کے درمیان تصادم...

لبنان پر صہیونی جارحیت کی شدید مذمت، کشیدگی کے نتائج کا ذمہ دار قابض اسرائیل ہے: حماس

مرکزاطلاعات فلسطین اسلامی تحریک مزاحمت ” حماس "نے لبنانی سرزمین...

القدس کو صہیونی کالونیوں میں تبدیل کرنے کی مہم، ایک ماہ میں 20 نئے آبادکاری منصوبے

  مرکزاطلاعات فلسطین میدان میں نئے حقائق مسلط کرنے کی دیوانہ...

ایران میں جاری امریکی اور صہیونی سفاکیت میں شہداء کی تعداد 555 تک پہنچ گئی: ہلال احمر

مرکزاطلاعات فلسطین ایرانی ہلال احمر نے اعلان کیا ہے کہ...

نابلس میں یہودی شرپسندوں کی مسجد کے داخلی راستے کو نذرِ آتش کرنے کی بزدلانہ کارروائی

مرکزاطلاعات فلسطین

مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر نابلس کے جنوب مغرب میں واقع گاؤں "تل” میں پیر کو علی الصبح یہودی آباد کاروں نے ایک مسجد کو آگ لگا دی اور اس کی دیواروں پر "انتقام” اور "قیمت وصولی” جیسے انتہا پسندانہ اور اشتعال انگیز نسل پرستانہ نعرے درج کر دیے۔

عینی شاہدین کے مطابق آگ مسجد کے داخلی راستے پر بھڑک اٹھی جس سے مسجد کے دروازے اور بیرونی حصے کو شدید نقصان پہنچا، تاہم گاؤں کے بہادر مکینوں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا اور اسے مسجد کے اندرونی حصے تک پھیلنے سے روک دیا۔

محکمہ اوقاف نے اس حوالے سے بتایا کہ یہودی آباد کاروں نے فجر کے وقت گاؤں کے "ابو بکر صدیق ہسپتال” کے قریب واقع ابوبکر صدیق مسجد کو جلانے کی ناپاک کوشش کی، جبکہ اس مجرمانہ واقعے کی متعلقہ حکام کے ساتھ مل کر تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

وزارت اوقاف و مذہبی امور نے نابلس کے گاؤں تل میں غاصب آباد کاروں کے جتھوں کی جانب سے ابوبکر صدیق مسجد کو نذرِ آتش کرنے کی اس مذموم کوشش کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کی ہے۔

وزارت اوقاف نے اپنے بیان میں اس بات پر زور دیا کہ اسرائیلی فوج کی براہِ راست سرپرستی میں ان بلوائیوں نے گذشتہ سنہ 2025 کے دوران 45 مساجد پر حملے کیے، جو فلسطینیوں کی عبادت گاہوں اور املاک کو مسلسل نشانہ بنانے کی صہیونی سفاکیت کا واضح ثبوت ہے۔

واضح رہے کہ نابلس گورنری کے دیہات اور قصبات کو مسلسل "قیمت وصولی” (تدفیع الثمن) اور "ٹیلوں کے نوجوان” نامی دہشت گرد گروہوں کے حملوں کا سامنا ہے، جو فلسطینیوں کی املاک اور مقدس مقامات کو نشانہ بناتے ہوئے مساجد کو جلانے اور دیواروں پر نفرت انگیز نعرے لکھنے جیسی گھناؤنی کارروائیوں میں ملوث ہیں۔

یہ بزدلانہ حملے خاص طور پر ان علاقوں میں زیادہ شدت اختیار کر جاتے ہیں جو فلسطینی زمینوں پر زبردستی قائم کی گئی صہیونی بستیوں اور غیر قانونی چوکیوں کے قریب واقع ہیں۔

spot_imgspot_img