
مرکزاطلاعات فلسطین
غزہ میں وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ کی پٹی پر قابض اسرائیل کی مسلسل جارحیت کے نتیجے میں مزید 10 شہداء کے جسدِ خاگ اور 44 زخمیوں کو غزہ کی پٹی کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔
وزارت صحت نے منگل کے روز اپنی رپورٹ میں بتایا کہ گذشتہ 10 اکتوبر سنہ 2025ء کو ہونے والی جنگ بندی کے بعد سے اب تک شہداء کی مجموعی تعداد 733 تک جا پہنچی ہے جبکہ زخمیوں کی تعداد 2034 ہو گئی ہے اور اس دوران 759 شہداء کے جسدِ خاگ ملبے سے نکالے گئے ہیں۔
رپورٹ میں ذکر کیا گیا ہے کہ سات اکتوبر سنہ 2023ء کو شروع ہونے والی اس بدترین جارحیت کے آغاز سے اب تک کے مجموعی اعداد و شمار یہ ظاہر کرتے ہیں کہ شہداء کی کل تعداد 72,312 ہو گئی ہے اور زخمیوں کی تعداد 172,134 تک پہنچ چکی ہے۔
وزارت نے اس دردناک صورتحال کی تصدیق کی ہے کہ اب بھی بڑی تعداد میں متاثرین ملبے کے نیچے اور سڑکوں پر موجود ہیں کیونکہ ایمبولینس اور د شہری فاع مدنی کے عملے کے پاس وسائل کی کمی ہے اور وہ اب تک ان تک پہنچنے سے قاصر ہیں۔


