ہوم 3 featured غزہ میں اسرائیلی دہشت گردی کا سلسلہ جاری، ایک اور فلسطینی شہید

غزہ میں اسرائیلی دہشت گردی کا سلسلہ جاری، ایک اور فلسطینی شہید

0
غزہ میں اسرائیلی دہشت گردی کا سلسلہ جاری، ایک اور فلسطینی شہید
(241014) -- GAZA, Oct. 14, 2024 (Xinhua) -- Palestinians are seen on a street with buildings destroyed by Israeli strikes in the southern Gaza Strip city of Khan Younis, on Oct. 13, 2024. (Photo by Rizek Abdeljawad/Xinhua)

مرکزاطلاعات فلسطین

غزہ کی پٹی میں جاری جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزی کرتے ہوئے قابض اسرائیلی فوج نے پیر کی صبح غزہ شہر کے مشرقی محلے شجاعیہ میں گولہ باری کی جس کے نتیجے میں ایک شہری جام شہادت نوش کر گیا۔

طبی ذرائع کے مطابق مشرقی غزہ کے علاقے شجاعیہ میں قابض اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے ایک فلسطینی شہید ہوا، جبکہ اسی دوران قابض فوج نے غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں میں توپ خانے سے گولہ باری اور اندھا دھند فائرنگ کا سلسلہ بھی جاری رکھا۔

مقامی نامہ نگاروں کے مطابق قابض اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی کے جنوبی علاقوں خان یونس اور رفح کے مشرقی حصوں کو بھی توپ خانے سے نشانہ بنایا۔

اس کے ساتھ ہی قابض اسرائیل کی جنگی کشتیوں نے غزہ شہر کے سمندر کی جانب فائرنگ کی، جبکہ شہر کے مشرقی مضافات پر بھی توپ خانے سے گولہ باری کی گئی۔

سیز فائر معاہدے کے نفاذ کے بعد سے اب تک قابض اسرائیلی افواج اپنی مسلسل خلاف ورزیوں کے ذریعے 618 فلسطینیوں کو شہید کر چکی ہیں جن میں 194 بچے اور 84 خواتین شامل ہیں، جبکہ ان حملوں میں 1602 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

سات اکتوبر 2023ء سے شروع ہونے والی اس نسل کشی کی جنگ میں اب تک قابض اسرائیلی افواج 72 ہزار سے زائد شہریوں کو شہید اور تقریبا 1 لاکھ 72 ہزار کو زخمی کر چکی ہیں، جبکہ 8 ہزار سے زائد افراد تاحال لاپتہ ہیں۔ اس کے علاوہ غزہ کے 90 فیصد سویلین انفراسٹرکچر کو تباہ کر دیا گیا ہے، جس کی تعمیر نو کی لاگت کا تخمینہ اقوام متحدہ نے تقریبا 70 ارب ڈالر لگایا ہے۔