spot_img
spot_imgspot_imgspot_imgspot_img

متعلقہ خبریں

مزید خبریں

لبنان پر قابض اسرائیل کی وحشیانہ بمباری، کم از کم 30 ہزار شہری بے گھر

مرکزاطلاعات فلسطین اقوام متحدہ نے انکشاف کیا ہے کہ لبنان...

گزرگاہوں کی بندش سے غزہ میں انسانی المیہ مزید سنگین اور طبی انخلاء کا عمل متاثر: اقوام متحدہ

مرکزاطلاعات فلسطین اقوام متحدہ کے دفتر برائے ہم آہنگیِ انسانی...

جنوبی لبنان کے 80 دیہاتوں کو خالی کرنے کا اسرائیلی حکم

مرکزاطلاعات فلسطین قابض اسرائیلی فوج نے کچھ دیر قبل جنوبی...

خان یونس میں قابض اسرائیل کی فائرنگ سے ایک اور فلسطینی نوجوان شہید

مرکزاطلاعات فلسطین غزہ کی پٹی میں سیز فائر کے نفاذ...

شیخ الددو کا فتویٰ: اسرائیلی مصنوعات کی خرید و فروخت حرام

معروف موریطانیہ کے اسلامی اسکالر شیخ محمد الحسن ولد الددو نے حالیہ حالات کے تناظر میں ایک اہم فتویٰ جاری کرتے ہوئے دنیا بھر کے مسلمانوں سے فلسطینیوں کی مالی اور اخلاقی حمایت کی اپیل کی ہے۔

اپنے بیان میں شیخ الددو نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں فلسطین کی حمایت مسلمانوں کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ مسلم اُمہ کو متحد ہو کر ہر اُس کوشش کا ساتھ دینا چاہیے جو فلسطینی عوام کے حق میں ہو۔

شیخ الددو نے اپنے فتویٰ میں واضح طور پر کہا کہ اسرائیل کی مدد کرنے والی کمپنیوں کی مصنوعات کی خرید و فروخت شرعاً حرام ہے۔ ان کے مطابق ایسے کاروباری لین دین میں حصہ لینا اسلامی تعلیمات کے خلاف ہے، اس لیے مسلمانوں کو چاہیے کہ وہ اسرائیلی مصنوعات اور اُن برانڈز کا بائیکاٹ کریں جو اسرائیل کی معاونت کرتے ہیں۔

انہوں نے مسلم ممالک سے سیاسی اور معاشی تعلقات پر نظرِ ثانی کرنے کی بھی اپیل کی اور کہا کہ امتِ مسلمہ کو اتحاد، شعور اور عملی اقدامات کے ذریعے فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے۔

spot_imgspot_img