spot_img
spot_imgspot_imgspot_imgspot_img

متعلقہ خبریں

مزید خبریں

لبنان پر قابض اسرائیل کی وحشیانہ بمباری، کم از کم 30 ہزار شہری بے گھر

مرکزاطلاعات فلسطین اقوام متحدہ نے انکشاف کیا ہے کہ لبنان...

گزرگاہوں کی بندش سے غزہ میں انسانی المیہ مزید سنگین اور طبی انخلاء کا عمل متاثر: اقوام متحدہ

مرکزاطلاعات فلسطین اقوام متحدہ کے دفتر برائے ہم آہنگیِ انسانی...

جنوبی لبنان کے 80 دیہاتوں کو خالی کرنے کا اسرائیلی حکم

مرکزاطلاعات فلسطین قابض اسرائیلی فوج نے کچھ دیر قبل جنوبی...

خان یونس میں قابض اسرائیل کی فائرنگ سے ایک اور فلسطینی نوجوان شہید

مرکزاطلاعات فلسطین غزہ کی پٹی میں سیز فائر کے نفاذ...

قابض اسرائیلی فوج کی مقبوضہ بیت المقدس اور مغربی کنارے میں بڑے پیمانے پر گرفتاریاں، 24 فلسطینی روزہ دار اغوا

 

مرکزاطلاعات فلسطین

قابض اسرائیلی فوج نے آج پیر کی علی الصبح مقبوضہ بیت المقدس اور مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں بڑے پیمانے پر گرفتاریوں کی مہم چلائی جس کا رخ زیادہ تر شمالی مغربی کنارے کی جانب رہا۔ ان چھاپوں کے دوران متعدد کیمپوں اور قصبوں کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں کم از کم 24 فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا گیا جن میں سابق اسیران بھی شامل ہیں۔

قابض افواج نے نابلس کے مشرق میں واقع عسکر قدیم کیمپ پر دھاوا بولا اور عسکر سینٹر کو فیلڈ انویسٹی گیشن پوائنٹ (میدانی تحقیقاتی مرکز) میں تبدیل کر دیا۔

اس دوران قابض فوج نے نابلس کے مشرق میں عسکر جدید کیمپ پر چھاپے کے دوران نوجوان بکر مسلم کو گرفتار کیا جبکہ شہر کے مشرقی گاؤں عراق التایہ سے نوجوان مؤید جودہ کو اغوا کر لیا۔ اسی طرح نابلس کے جنوب میں واقع گاؤں عراق بورین میں گھر پر چھاپہ مار کر نوجوان عنان قادوس کو گرفتار کر لیا گیا۔

قلقيلية گورنری میں قابض افواج نے شہر کے جنوب میں واقع قصبے حبلہ پر حملے کے دوران چار شہریوں کو گرفتار کیا جن میں سابق اسیر استاد علی الجدع بھی شامل ہیں جنہیں ان کی رہائی کے چند ہی دن بعد دوبارہ گھر پر چھاپہ مار کر گرفتار کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ قابض افواج نے قلقيليہ شہر میں گھر پر چھاپہ مار کر نوجوان اسلام زید کو گرفتار کیا اور شہر میں ان کی رہائش گاہ سے نوجوان عمیر ابو حامد کو اغوا کیا۔ کفر سابا محلے سے عمران ابو حامد اور قلقيليہ میں ان کے گھر سے ماجد سامر زہران کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔

گرفتاریوں کا یہ سلسلہ طولکرم گورنری تک پھیل گیا جہاں فرعون گاؤں سے ڈاکٹر براء عمر بدیر کو گرفتار کیا گیا اور ذنابہ سے معتصم شلبايہ کو اغوا کیا گیا۔ فرعون گاؤں میں گھر پر چھاپہ مار کر نوجوان شادی ماہر ابو ہادیہ کو بھی حراست میں لیا گیا جبکہ طولکرم شہر میں ان کے گھر سے نوجوان عنان جابر اور شويکہ سے آدم نعمان الزبدہ کو گرفتار کیا گیا۔ اسی طرح گورنری کے مشرق میں واقع قصبے عنبتا سے سابق اسیر براء یوسف زاید اور ذنابہ کے مشرق میں الرشید محلے پر چھاپے کے دوران ایک اور نوجوان کو گرفتار کیا گیا۔

رام اللہ گورنری اور البیرہ شہر میں قابض افواج نے رام اللہ کے شمال مشرق میں واقع گاؤں کفر مالک پر حملے کے دوران تین شہریوں کو گرفتار کیا جبکہ پڑوسی گاؤں ابو فلاح پر حملے کے دوران براہ راست گولیاں بھی برسائیں اور البیرہ شہر کے ام الشرایط محلے سے نوجوان تامر شوامرہ کو گرفتار کر لیا گیا۔

مقامی ذرائع نے بتایا کہ مقبوضہ بیت المقدس کے شمال میں واقع قلندیا کیمپ سے نوجوان باسل زہران کو گرفتار کیا گیا جبکہ گرفتاریوں کا یہ سلسلہ جنین کے جنوب تک جا پہنچا جہاں قابض افواج نے قباطیہ قصبے سے نوجوان مراد خزیمیہ کو اغوا کر لیا۔

مغربی کنارے کے شہروں اور قصبوں میں رات کے وقت چھاپوں اور گرفتاریوں کی مہمات کا یہ سلسلہ مسلسل جاری ہے جس کے دوران اکثر گھروں میں توڑ پھوڑ کی جاتی ہے، سامان کو نقصان پہنچایا جاتا ہے اور بعض مقامات کو میدانی تحقیقاتی مراکز میں تبدیل کر دیا جاتا ہے جو کہ فلسطینیوں کی نسل کشی اور انہیں ہراساں کرنے کی کھلی سازش ہے۔

spot_imgspot_img