مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ کی ادائیگی پر قابض اسرائیل نے پابندی عاید کردی

0
19

مرکزاطلاعات فلسطین

القدس گورنری نے اس افسوسناک خبر کی تصدیق کی ہے کہ قابض اسرائیلی پولیس نے مطلع کیا ہے کہ کل مسجد اقصیٰ کو نمازیوں کے لیے بند رکھا جائے گا اور وہاں نماز جمعہ ادا کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

قابض اسرائیل کی پولیس نے جمعرات کے روز جاری کردہ ایک سرکاری بیان میں کہا ہے کہ کل بروز جمعہ مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ کا اجتماع منعقد نہیں ہوگا اور یہ فیصلہ اسرائیلی ہوم فرنٹ کمانڈ کی جانب سے جاری کردہ ہدایات اور اقدامات کے تحت کیا گیا ہے۔

قابض حکام کی جانب سے قبلہ اول مسجد اقصیٰ کی بندش کا سلسلہ آج مسلسل چھٹے روز بھی جاری ہے جس سے فلسطینیوں کی مذہبی آزادی کو بری طرح پامال کیا جا رہا ہے۔

یاد رہے کہ قابض اسرائیل کی افواج نے گذشتہ ہفتے کی صبح مسجد اقصیٰ کو مکمل طور پر بند کر دیا تھا اور وہاں موجود نمازیوں کو زبردستی باہر نکال دیا تھا جبکہ عشاء اور نماز تراویح کی ادائیگی پر بھی مکمل پابندی عائد کر دی گئی تھی۔

مسجد اقصیٰ کی یہ بندش ایک ایسے وقت میں کی گئی ہے جب قابض اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے کی مکمل ناکہ بندی کا اعلان کر رکھا ہے۔ یہ اقدامات امریکہ اور قابض اسرائیل کی جانب سے ایران پر کیے گئے وسیع پیمانے پر حملے کے چند گھنٹوں بعد عمل میں لائے گئے ہیں تاکہ فلسطینیوں پر مظالم اور سفاکیت کا دائرہ مزید وسیع کیا جا سکے۔