فلسطین انفارمیشن سینٹر: کینیڈا کی ایک سرکاری رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ سال 2025 کے دوران کینیڈا کی جانب سے اسرائیل کو برآمد کیے گئے فوجی اور تکنیکی ساز و سامان کی مالیت تقریباً 14.7 ملین کینیڈین ڈالر (جو کہ تقریباً 10.7 ملین امریکی ڈالر کے برابر ہے) رہی۔
"گلوبل افیئرز کینیڈا” (Global Affairs Canada) کی ویب سائٹ پر شائع ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق، کینیڈین حکومت نے رواں سال کے دوران اسرائیل کو یہ فروخت مکمل کرنے کے لیے 50 ملٹری ایکسپورٹ لائسنس (فوجی برآمدی اجازت نامے) استعمال کیے۔ (فلسطین انفارمیشن سینٹر، 30 مئی 2026


