حماس: غزہ کے معاہدے پر عملدرآمد کے لیے ثالثوں کے ساتھ "وسیع اتفاقات”

0
4

حماس نے بدھ کے روز اعلان کیا ہے کہ اِس نے ثالثوں اور بین الاقوامی امن کونسل کے نمائندوں کے ساتھ غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے کے باقی ماندہ حصے پر عمل درآمد اور دوسرے مرحلے میں داخلے کے بارے میں "وسیع توافقات” اور "بڑی قربت” حاصل کر لی ہے۔ ترجمان حازم قاسم نے ایک ویڈیو بیان میں کہا کہ بات چیت میں قومی کمیٹی کے غزہ میں داخلے، بین الاقوامی افواج اور فلسطینی ہتھیاروں کے مسئلے پر بات ہوئی، جو تمام فریقین کے لیے منطقی اور قابل قبول ہے۔انھوں نے بتایا کہ منگل کو ہونے والی بات چیت میں "وسیع توافقات” ہوئے اور اس میں بدھ کو مزید بہتری دیکھنے میں آئی۔ حماس، ثالثوں اور نکولائی ملادینوف سمیت دیگر نمائندوں سے مسلسل رابطے میں ہے تاکہ پہلے مرحلے کے باقی کام مکمل کیے جا سکیں اور دوسرے مرحلے میں داخلہ ممکن ہو سکے۔حماس کا کہنا ہے کہ وہ تمام مسائل پر لچک اور مثبت رویہ اپنائے ہوئے ہے تاکہ کیوں کہ اس کے لیےغزہ کے فلسطینیوں کا مفاد سب سے بڑھ کر ہے

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں