سرنگوں کے قلب سے.. بیت حانون کی لڑائیوں کے پہلی بار دکھائے گئے مناظر

0
6

کتائب عز الدین القسام نے ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں شہید فیلڈ کمانڈر عمران ابو عودہ کی سوانح حیات پیش کی گئی ہے۔ وہ غزہ کی پٹی کے شمال میں واقع بیت حانون شہر کی کتیبہ شہید نضال ناصر کے ایک اہم رکن تھے۔عمران ابو عودہ بیت حانون شہر کے اندر سب سے نمایاں فیلڈ کمانڈرز میں سے ایک تھے۔ انہوں نے گزشتہ سال ۸ ستمبر کو اسی شہر میں شہادت حاصل کی تھی۔اب پہلی بار دکھائے جانے والے یہ مناظر بیت حانون شہر کی سرنگوں کے اندر مقاتلین کی زندگی کے متعدد پہلوؤں کو ظاہر کرتے ہیں، اور اس کے ساتھ ہی درست اور محکم کمین تیار کرنے کی کارروائیوں کو بھی دستاویزی شکل دی گئی ہے۔عمران ابو عودہ کی سوانح حیات میں سب سے زیادہ قابل توجہ بات یہ ہے کہ وہ القسام کے ماہر ترین سنائپرز میں سے ایک تھے، جنہوں نے اسرائیلی فوج کے خلاف کئی اہم اور معیاری آپریشن کیے تھے۔ ویڈیو کے کلپس میں شہید کو دکھایا گیا ہے کہ وہ شہر کے مشرقی حصے میں موجود بفر زون کے اندر مٹی کے بنے ہوئے سواتر پر موجود اسرائیلی فوجیوں کے ایک گروپ کو نشانہ بناتے ہوئے ڈبل سنائپر آپریشن انجام دے رہے ہیں۔عمران کے خاندانی ذرائع نے الجزیرہ نیٹ کو بتایا کہ عمران شہید ابو عودہ کے بیٹے ہیں، جو حماس کے ایک قائد تھے۔ وہ شہید عمرو اور شہید محمد کے بھی بھائی ہیں، جو غزہ پر ہونے والی جنگ کے دوران شہید ہوئے تھے۔کیمرے نے مقاتلین کو تباہ شدہ عمارتوں کے ملبے کے درمیان سے گزرتے ہوئے دکھایا ہے، جبکہ وہ اسرائیلی فوجی اہداف پر درست حملے کرنے کے لیے آگے بڑھ رہے تھے۔ یہ معرکے کئی مہینوں تک جاری رہے، باوجود اس کے کہ اسرائیلی فوج نے بیت حانون کے زیادہ تر علاقوں میں بڑے پیمانے پر تباہی مچائی اور مسلسل تلاشی مہم بھی جاری رکھی
۔ماخذ: الجزیرہ.نت، ۱۷ جون ۲۰۲۶

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں