خان یونس کے ساحل پر اسرائیلی ڈرون حملے میں دو شہید اور 6 زخمی

0
1

غزہ: بدھ کی شام خان یونس شہر کے جنوب میں المواصی علاقے کے ساحل پر اسرائیلی ڈرون نے ایک آرام گاہ کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں دو فلسطینی نوجوان شہید ہو گئے جبکہ 6 زخمی ہوئے۔ زخمیوں کی حالت مختلف درجوں کی بتائی جا رہی ہے۔طبی ذرائع نے "العربی الجدید” کو بتایا کہ اسرائیلی ڈرون نے نوجوانوں کے ایک گروپ پر کم از کم ایک میزائل داغا، جس سے دو نوجوان شہید ہو گئے اور ان کے جسم ٹکڑے ٹکڑے ہو گئے۔ جبکہ 6 دیگر زخمی ہوئے، جن کی زخموں کو درمیانے سے سنگین درجے کا بتایا گیا ہے۔ تمام زخمیوں کو خان یونس کے مجمع ناصر الطبي منتقل کر دیا گیا۔اسی سلسلے میں غزہ کی وزارت صحت نے بدھ کو اعلان کیا کہ اس نے 6 شہداء کو، جو زخموں کی وجہ سے شہید ہوئے، اپنے سرکاری اعداد و شمار میں شامل کر لیا گیا ہے۔ وزارت نے بتایا کہ 11 اکتوبر سے آتش بندی کے نفاذ کے بعد اب تک شہداء کی تعداد بڑھ کر 1005 ہو گئی ہے، جبکہ زخمیوں کی تعداد 3157 تک پہنچ گئی ہے۔ماخذ: العربی الجدید، لندن، ۱۷ جون ۲

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں