جنوبی لبنان میں اسرائیلی فوج کے دو اہلکار ہلاک

0
2

اسرائیلی فوج نے ہفتے کی شام اعلان کیا ہے کہ جنوبی لبنان میں "حزب اللہ” کے ساتھ لڑائی میں ان کے دو اہلکار مارے گئے ہیں، جس سے 17 اپریل کو "حزب اللہ” کے ساتھ جنگ بندی کے اعلان کے بعد سے مارے جانے والے اسرائیلیوں کی تعداد 17 ہو گئی ہے، جس (جنگ بندی) سے دشمنی کا خاتمہ نہیں ہو سکا ۔ مرنے والوں میں 14 فوجی اور فوج کے ساتھ کنٹریکٹ پر کام کرنے والا ایک سویلین شامل ہیں جو جنوبی لبنان میں مارے گئے، اور دو دیگر فوجی شمالی اسرائیل میں مارے گئے ۔

لبنان پر اسرائیلی فضائی حملوں کے نتیجے میں 2 مارچ کو جنگ شروع ہونے کے بعد سے اب تک 3560 سے زیادہ لوگ مارے جا چکے ہیں، جیسا کہ تازہ ترین سرکاری ڈیٹا میں بتایا گیا ہے ۔ اسرائیلی فوج نے جنگ کے آغاز سے اب تک لبنان میں 29 فوجیوں اور ایک سویلین کنٹریکٹر کے مارے جانے کی رپورٹ دی ہے

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں