حماس کی "گوش عتصیون” آپریشن کی تعریف، مغربی کنارے میں مزاحمت تیز کرنے کی اپیل

0
4

تحریک حماس نے بیت لحم کے جنوب میں واقع یہودی بستی "گوش عتصیون” کے قریب گاڑی چڑھانے کے واقعے (آپریشن) کی تعریف کرتے ہوئے اسے مغربی کنارے میں قبضے اور بستیوں کی تعمیر کی اسرائیلی پالیسیوں کے خلاف فلسطینیوں کے مسلسل انکار کا مظہر قرار دیا۔ اتوار کے روز جاری ہونے والے ایک پریس بیان (جسے ویب سائٹ "فلسطین آن لائن” نے نقل کیا) میں حماس نے کہا: یہ کارروائی اس بات کی تصدیق کرتی ہے کہ فلسطینی عوام قابض ریاست کے جرائم اور آباد کاروں کی درندگی سے خوفزدہ نہیں ہوں گے، اور وہ اپنی سرزمین، مقدسات اور حقوق پر جاری مسلسل جارحیت کے سامنے ہاتھ پر ہاتھ دھرے نہیں بیٹھیں گے۔

حماس نے اس آپریشن کو انجام دینے والے الخلیل شہر کے 31 سالہ امجد جواد عبدالفتاح نتشہ کی شہادت پر خراجِ عقیدت پیش کیا، اور اس بات پر زور دیا کہ وہ مزاحمت کے آپشن پر کاربند رہیں گے اور "استقامت و قربانی” کے اس سفر کو اس وقت تک جاری رکھیں گے جب تک قبضے کا خاتمہ نہیں ہو جاتا۔ (فلسطین آن لائن، 31 مئی 2026

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں