لندن — ‘القدس العربی’: "ریڈ آرم بینڈز مہم” (حملة الأشرطة الحمراء) نے اسرائیل کے انتہا پسند وزیرِ قومی سلامتی، ایٹمار بن گویر کی ان کوششوں کی شدید مذمت کی ہے جن کا مقصد فلسطینی اسیران کے خلاف سزائے موت کے قانون کے دائرہ کار کو وسیع کرنا ہے۔
مہم نے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ فلسطینیوں کے خلاف نسلی امتیاز (اپارتھائیڈ) اور تعصب کو فروغ دینے کی مسلسل کوششوں، اور فلسطینی قیدیوں کو پھانسی دینے یا دیگر طریقوں سے جان سے مارنے کے ارادے پر مبنی بیانات کی وجہ سے بن گویر سال 2026 کے لیے "صدی کا جلاد” جیسا عبرتناک لقب پانے کے حقدار ٹھہرے ہیں۔
مہم کا مزید کہنا ہے کہ سزائے موت پر عمل درآمد کے لیے بن گویر کی یہ تگ و دو ایک ایسی خطرناک اشتعال انگیزی ہے، جس کا مقصد ایک ایسے نظام میں ناقابلِ واپسی سزاؤں کو مستقل جگہ دینا ہے جو پہلے ہی سے شدید ناانصافی اور عدم مساوات کا شکار ہے۔
بشکریہ: القدس العربی، لندن، 10 مئی 2026


