سرایا القدس نے "طوفانِ اقصیٰ” معرکے کی رزمیہ جنگوں کے دوران شہید ہونے والے مختلف عسکری شعبوں کے کمانڈروں کے ایک گروہ کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔ سرایا القدس نے اس بات کی تصدیق کی کہ جن کمانڈروں کی شہادت کا اعلان کیا گیا ہے وہ مختلف عسکری اور تنظیمی عہدوں پر فائز تھے، جن میں مواصلات و اطلاعات، مالیاتی انتظام، محاذ آرائی (Mobilization)، جنگی میڈیا، راکٹ یونٹس، زرہ بکتر یونٹس، امداد و رسد، مرکزی آپریشنز اور تعلقات عامہ کے شعبے شامل تھے۔
سرایا القدس نے اپنے راستے پر گامزن رہنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے، جاری جھڑپوں کے دوران اپنے کمانڈروں اور ارکان کی قربانیوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔
(فلسطین آن لائن، 1 جون 2026)


