استنبول: صومالیہ نے منگل کے روز اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ملک کے شمال میں الگ ہونے والے علیحدگی پسند خطے کے ساتھ کسی بھی اسرائیلی لین دین کی "کوئی قانونی یا سیاسی حیثیت نہیں ہے اور یہ ملک کی خودمختاری کی خلاف ورزی ہے۔” یہ بات وزارتِ خارجہ کے ایک بیان میں اس وقت سامنے آئی، جب الگ ہونے والے خطے نے مقبوضہ القدس شہر میں اسرائیل کے لیے اپنا سفارت خانہ کھولا۔
وزارت نے ان رپورٹوں پر اپنی شدید تشویش کا اظہار کیا جن میں بتایا گیا ہے کہ قابض اسرائیلی, وفاقی حکومت کے دائرہ کار سے ہٹ کر، وفاقی جمہوریہ صومالیہ کے شمالی علاقے میں علیحدگی پسند انتظامیہ کے ساتھ روابط قائم کر رہا ہے۔
اس نے اس بات پر زور دیا کہ جمہوریہ صومالیہ اس قسم کی کسی بھی شمولیت یا لین دین کو اپنی خودمختاری، اپنی وحدت، اپنی علاقائی سلامتی اور اپنے آئینی نظام کی خلاف ورزی سمجھتا ہے۔ نیز اس نے مزید زور دیا کہ صومالی وفاقی حکومت کے دائرہ کار سے باہر، علیحدگی پسند انتظامیہ کے ساتھ کوئی بھی سیاسی، سفارتی یا دیگر قسم کا لین دین بین الاقوامی قانون کے احکامات سے متصادم ہے، اور اس کا کوئی قانونی یا سیاسی اثر مرتب نہیں ہوتا۔
القدس العربی، لندن، 16/9/2026


