غاصب صیہونی فوج کی مغربی کنارے میں وحشیانہ یلغار، متعدد شہروں سے بڑے پیمانے پر معصوم فلسطینی اغوا

0
0

مغربی کنارہ: مرکز اطلاعات فلسطین

قابض اسرائیلی ظالم فوج نے گذشتہ رات اور ہفتے کی صبح مغربی کنارے کے متعدد علاقوں پر بزدلانہ چھاپہ مارتے ہوئے اور وحشیانہ یلغار کرتے ہوئے وسیع پیمانے پر فلسطینیوں کی گرفتاری کی مہم چلائی ہے۔

مقامی ذرائع نے تفصیلات بتاتے ہوئے ذکر کیا ہے کہ قابض صیہونی افواج نے جنین کے جنوب میں واقع میثلون بلدہ پر دھاوا بول کر تین فلسطینی نوجوانوں کو اغوا کر کے قابض صہیونی عقوبت خانوں کی نذر کر دیا، جن کے نام یاسر عرفات نعیرات، مہند بلال نعیرات اور زید عماد ربایعہ ہیں۔

صیہونیوں کی اس سفاکانہ کارروائی کے ساتھ ہی جنین کے جنوب میں واقع جبع بلدہ پر حملے کے دوران غیور فلسطینی نوجوانوں اور قابض صیہونی افواج کے درمیان شدید جھڑپیں بھی پھٹ پڑیں۔

دوسری جانب قابض اسرائیل کی درندہ صفت فوج نے طولکرم کے علاقے ضاحیہ شویکہ میں معصوم شہریوں کے گھروں پر وحشیانہ چھاپہ مار کر دو فلسطینی نوجوانوں سمارہ عباس اور محمد عباس کو ان کے گھروں سے گھسیٹ کر گرفتار کر لیا۔

اسی طرح غاصب صیہونی افواج نے قلقيليہ شہر کے محلوں الجعیدی، النزال، النقار اور کفر سابا پر بھی دھاوا بولا اور گھروں میں گھس کر توڑ پھوڑ کی اور متعدد نہتے شہریوں کو گرفتار کر کے اپنی سفاکیت کا نشانہ بنایا۔

مقامی ذرائع نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ قابض افواج نے کفر سابا محلے پر حملے کے دوران نوجوان محمود ابو لبدہ اور محمود ولويل کو اغوا کیا، جبکہ قلقيلية شہر میں سابق اسیر محمد نزال کو ان کے گھر پر وحشیانہ چھاپہ مار کر حراست میں لے لیا۔ یہ کارروائیاں اس ہولناک مہم کا حصہ ہیں جس کے تحت دس شہریوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

صیہونیوں کی ان اندھی گرفتاریوں کی زد میں ایک کمسن فلسطینی لڑکا یامن زیاد داود بھی آ گیا، جسے قلقيلية شہر پر حملے کے دوران اس کے گھر پر چھاپہ مار کر اغوا کیا گیا۔

علاوہ ازیں قابض صیہونی فوج نے قلقيليہ کے مشرق میں واقع عزون بلدہ پر بھی دھاوا بولا اور ایک فلسطینی شہری کے گھر میں گھس کر اندھی مچائی۔

ادھر رام اللہ شہر میں بھی صیہونی بربریت کی انتہا دیکھی گئی جہاں غاصب فوج نے فلسطین میڈیکل کمپلیکس پر دھاوا بول دیا، جبکہ شہر کے شمال مشرق میں واقع المغیر گاؤں پر صیہونی یلغار کے دوران معصوم شہریوں کے گھروں پر شدید آنسو گیس کے شیل فائر کیے گئے جس سے کئی معصوم فلسطینیوں کا دم گھٹ گیا۔