6 مغربی ممالک کی جانب سے مغربی کنارے میں آباد کار رہنماؤں پر پابندیاں عائد کرنے پر "اسرائیل” کا ردعمل

0
1

اسرائیلی وزارت خارجہ نے 6 مغربی ممالک کی جانب سے منگل کے روز کیے گئے ان اقدامات کو مسترد کرنے کا اعلان کیا ہے جنہیں اس نے "شرمناک” قرار دیا؛ جن کے بموجب اسرائیلی آباد کاروں اور آبادکاری کے اداروں پر پابندیاں عائد کی گئیں، اس کے علاوہ وزیر خزانہ بیزلیل سموتریچ پر بھی پابندیاں عائد کی گئیں جس کا پس منظر ان ممالک کے بقول وہ "ہولناک تشدد” تھا جو وہ مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینیوں کے خلاف کرتے ہیں۔ ایک بیان میں اسرائیلی وزارت خارجہ نے پابندیاں عائد کرنے والی حکومتوں پر اپنے ممالک میں پھیلتی ہوئی مبینہ یہود دشمنی (اینٹی سیمیٹزم) کا مقابلہ کرنے میں "بری طرح ناکام” ہونے کا الزام لگایا۔ اسرائیل نے اس بات پر زور دیا کہ مذکورہ بالا ممالک تشدد کے خلاف جنگ کی آڑ میں، ارض اسرائیل میں رہنے کے یہودیوں کے حق اور اسرائیلی-فلسطینی تنازعے کے حوالے سے ایک سیاسی موقف مسلط کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ یہ چھ ممالک فرانس، برطانیہ، کینیڈا، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور ناروے ہیں۔ (الجزیرہ نیٹ، 9 جون 2026)

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں