مرکز اطلاعات فلسطین
غزہ کی پٹی میں وزارت صحت نے جمعرات کے روز اعلان کیا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران گیارہ شہداء اور بتیس زخمیوں کو غزہ کی پٹی کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔
وزارت نے اپنی روزانہ کی شماریاتی رپورٹ میں بتایا ہے کہ گذشتہ گیارہ اکتوبر سنہ 2025ء کو جنگ بندی کے معاہدے کے نفاذ کے بعد سے اب تک جاں بحق ہونے والوں کی تعداد نو سو سینتالیس شہداء اور دو ہزار نو سو پینتیس زخمیوں تک پہنچ گئی ہے جبکہ اسی عرصے کے دوران ملبے تلے سے شہداء کی لاشیں نکالنے کے واقعات کی تعداد سات سو اکیاسی تک پہنچ گئی ہے۔
وزارت نے مزید کہا کہ سات اکتوبر سنہ 2023ء سے غزہ کی پٹی پر جاری قابض اسرائیل کی سفاکیت کے نتیجے میں مجموعی شہداء کی تعداد بہتر ہزار نو سو چھپن اور زخمیوں کی تعداد ایک لاکھ تہتر ہزار تینتالیس تک پہنچ گئی ہے۔
وزارت نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ موجودہ میدانی حالات کے پیش نظر ایمبولینس اور شہری دفاع کا عملہ وہاں تک پہنچنے سے قاصر ہے جس کی وجہ سے کئی متاثرین ابھی بھی ملبے تلے اور سڑکوں پر پڑے ہیں۔


