کولمبیا کے صدر کی سلامتی کونسل میں "اسرائیل” پر کڑی تنقید: نازی نظام

0
1

الجزیرہ – اناطولیہ: کولمبیا کے صدر گستاوو پیٹرو نے غزہ کی پٹی میں تل ابیب کی طرف سے کی جانے والی نسل کشی کی جنگ پر تبصرہ کرتے ہوئے اسرائیل کو "نازی نظام” سے تشبیہ دی ہے، جس پر اسرائیلی حکام کی جانب سے شدید مذمت کی گئی ہے ۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ایک اجلاس میں اپنے خطاب کے دوران، پیٹرو نے اسرائیلی قبضے پر کڑی تنقید کی، اور اس بات کی طرف اشارہ کیا کہ غزہ میں دسیوں ہزار لوگ مارے جا چکے ہیں ۔

انہوں نے اس بات پر توجہ دلائی کہ اسرائیلیوں نے پٹی میں لوگوں اور یہاں تک کہ بچوں پر بھی میزائلوں کی بارش کر دی ہے، اور اس بات پر زور دیا کہ ان اعداد و شمار کو چھپایا نہیں جا سکتا، اور کوئی بھی سیاسی یا معاشی مفاد اس حقیقت پر پردہ نہیں ڈال سکتا ۔

عبرانی ویب سائٹ ‘والا’ کی رپورٹ کے مطابق، کولمبیا کے صدر نے مزید کہا: "یہاں میں جو کچھ کہنے جا رہا ہوں اس کا اصل مشترکہ پہلو یہی ہے کہ ہم نازی دور کی طرف واپس جا رہے ہیں” ۔

(الجزیرہ نیٹ، 2026/6/11)

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں