لقسام بریگیڈز کے عسکری ترجمان، ابو عبیدہ، نے 1948 کی مقبوضہ فلسطینی حدود کے اندر "کوخاو یائیر” بستی میں ہونے والے حملے کی تعریف کی ہے، اور کنفرم کیا ہے کہ یہ فلسطینی عوام کے خلاف "قابضین اور آباد کاروں کی جارحیت” کا جواب ہے ۔
اتوار کے روز شائع ہونے والے اپنے ایک بیان میں ابو عبیدہ نے کہا کہ القسام بریگیڈز اس حملے پر مبارکباد پیش کرتی ہے جو اندرونی مقبوضہ علاقے کے ایک فلسطینی نے کیا، اور انہوں نے پچھلی رات ہونے والے گاڑی چڑھانے کے حملے کی بھی تعریف کی، اور کہا کہ یہ دونوں حملے اپنے دفاع اور اسرائیلی جرائم کے جواب کی نمائندگی کرتے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ تحریک (حماس) مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں آباد کاروں کے خلاف فلسطینیوں کے ایکشن کو "فخر” کی نگاہ سے دیکھتی ہے، اور یروشلم، مغربی کنارے اور اندرونی علاقوں کے فلسطینیوں سے اپیل کی کہ وہ مزاحمت کو تیز کریں اور "طوفان اقصیٰ” کی جنگ میں حصہ لیں، تاکہ قبضے اور اس کے آباد کاروں کو بھاری قیمت چکانی پڑے ۔


