ایمنسٹی انٹرنیشنل کا حفتر کی فورسز سے غزہ جانے والے "قافلۃ الصمود” کے کارکنان کی فوری رہائی کا مطالبہ

0
2

الجزیرہ: ایمنسٹی انٹرنیشنل نے مشرقی اور جنوبی لیبیا کے وسیع علاقوں پر قابض ریٹائرڈ جنرل خلیفہ حفتر کی فورسز سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غزہ جانے والے "عالمی زمینی قافلہ برائے ثابت قدمی (قافلۃ الصمود)” کے 10 کارکنان کو فوری اور غیر مشروط طور پر رہا کریں۔

انسانی حقوق کی اس تنظیم نے کہا ہے کہ ان کارکنان کو بنغازی میں دو ہفتوں سے زائد عرصے سے غیر قانونی (صوابدیدی) حراست میں رکھا گیا ہے، اور ان کا قصور صرف یہ ہے کہ وہ محصور پٹی تک انسانی امداد پہنچانے کی کوشش کر رہے تھے۔

تنظیم نے وضاحت کی کہ کارکنان کے اس گروپ میں 8 ممالک (ارجنٹینا، اٹلی، پولینڈ، پرتگال، اسپین، تیونس، یوراگوئے اور امریکہ) کے 4 مرد اور 6 خواتین شامل ہیں۔ انہیں 24 مئی 2026 کو سرت کے قریب ایک سکیورٹی چیک پوسٹ سے اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ قافلے کے گزرنے کی اجازت کے حوالے سے مقامی حکام سے بات چیت کے لیے جا رہے تھے۔ اس کے بعد انہیں سویلین گاڑیوں میں بنغازی منتقل کر کے کسی نامعلوم مقام پر قید کر دیا گیا، جہاں انہیں اپنے وکیلوں یا اہل خانہ سے رابطہ کرنے کی بھی اجازت نہیں دی جا رہی۔

(الجزیرہ نیٹ، 10/6/2026)۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں