فلسطین حامی مظاہروں کے باعث برلن ایئر اینڈ اسپیس نمائش کا افتتاح معطل

0
2

جرمن – روئٹرز: بدھ کے روز فلسطین کے حق میں ہونے والے مظاہروں نے برلن کے بین الاقوامی ایئر اینڈ اسپیس شو کی افتتاحی تقریبات کو درہم برہم کر دیا ۔ مظاہرین نے جرمن دارالحکومت میں نمائش گاہ کی طرف جانے والی سڑکوں اور داخلی راستوں کو بند کر دیا، جس کے باعث ٹریفک کا نظام بری طرح متاثر ہوا اور سینکڑوں زائرین اور سرکاری وفود کے اراکین کو پیدل چل کر مقام تک پہنچنے پر مجبور ہونا پڑا ۔

مظاہرین نے "آزاد فلسطین” سمیت کئی نعرے لگائے، جبکہ نمائش گاہ کے اردگرد پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی تھی ۔ واضح رہے کہ اس نمائش میں جرمن چانسلر فریڈرک میرٹس کی شرکت بھی متوقع تھی ۔

(الجزیرہ نیٹ، 10/6/2026) ۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں