ایک سال سے زائد عرصے میں پہلی بار منظرِ عام پر… ڈاکٹر حسام ابو صفیہ ہتھکڑیوں میں اسرائیلی عدالت کے سامنے پیش

0
1

القدس العربی: شمالی غزہ کی پٹی میں واقع کمال عدوان ہسپتال کے ڈائریکٹر، ڈاکٹر حسام ابو صفیہ، ایک سال سے زائد عرصے کے بعد پہلی بار منظرِ عام پر آئے ہیں ۔ انہیں اپنی جیل کی کوٹھری سے ویڈیو لنک کے ذریعے ہتھکڑیوں میں جکڑی حالت میں اسرائیلی سپریم کورٹ کے سامنے پیش کیا گیا ۔

یورو-میڈیٹیرینین ہیومن رائٹس مانیٹر کے سربراہ رامی عبدہ نے بدھ کے روز ‘ایکس’ (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنی ایک پوسٹ میں بتایا کہ عدالت نے اس جاری مقدمے کی کوریج پر مکمل پابندی (بلیک آؤٹ) عائد کر رکھی ہے، اور صحافیوں کو اس سماعت میں شرکت سے روک دیا گیا ہے ۔

عبدہ نے مزید بتایا کہ عدالت نے وکیل ناصر ابو عودہ کو اپنے دلائل پیش کرنے کی اجازت دی، لیکن اس کے فوراً بعد انہیں کمرہ عدالت سے باہر جانے کا حکم دے دیا گیا ۔ اس اقدام کی وجہ یہ بتائی گئی کہ جج اور پبلک پراسیکیوشن کچھ "خفیہ الزامات” کی دفعات پر بات چیت کرنا چاہتے ہیں ۔

(القدس العربی، لندن، 10/6/2026) ۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں