پیر کے روز لی گئی ایک سیٹلائٹ تصویر سے ظاہر ہوا ہے کہ حیفہ شہر کے جنوب مشرق میں واقع ‘رامات ڈیوڈ’ ملٹری ایئر بیس کو تہران اور تل ابیب کے درمیان حالیہ باہمی حملوں کے دوران ممکنہ طور پر ایران کی جانب سے براہِ راست نشانہ بنایا گیا ہے۔ یہ بات منگل کے روز اسرائیلی پبلک براڈکاسٹنگ کارپوریشن اور اخبار ‘یدیعوت احرونوت’ کی ویب سائٹ ‘وائی نیٹ’ (Ynet) سمیت دیگر اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے بتائی، جس کی اشاعت کی اجازت ملٹری سنسرشپ کی جانب سے جزوی طور پر دی گئی تھی۔ اسرائیلی پبلک براڈکاسٹنگ کارپوریشن نے بتایا کہ رامات ڈیوڈ ایئر بیس کی سیٹلائٹ تصویر میں ایک سیاہ دھبہ نظر آ رہا ہے جو اس بات کی نشاندہی کر سکتا ہے کہ دو روز قبل ایران کی جانب سے فائر کیے گئے میزائلوں سے اس اڈے کو نقصان پہنچا ہے۔
اور اب اس خبر کی تصدیق ہو چکی ہے۔


