مسلسل دوسرے دن… حریدیوں (کٹر یہودیوں) کے مظاہروں نے وسطی "اسرائیل” کو مفلوج کر دیا

0
3

مسلسل دوسرے دن، انتہائی کٹر مذہبی یہودیوں (حریدیوں) کی ایک بڑی تعداد نے وسطی اسرائیل کے مختلف علاقوں میں اہم شاہراہیں بند کر دیں، جس کے باعث ٹریفک کا نظام تقریباً مفلوج ہو کر رہ گیا۔ اس دوران پولیس نے سڑکیں کھولنے کی کوشش کی جس میں کچھ افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔

حریدی یہ مظاہرے اپنے کچھ ساتھیوں کی قید کے خلاف کر رہے ہیں جنہیں پچھلے ہفتے کے آخر میں اس وقت گرفتار کیا گیا تھا جب انہوں نے یروشلم میں سپریم کورٹ کے نائب صدر، نوعام سولبرگ کے گھر میں گھسنے کی کوشش کی تھی۔ یہ افراد مذہبی سکولوں کے طلباء کو فوج میں لازمی بھرتی کیے جانے کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔

اخبار کے مطابق، یہ مظاہرے ان کٹر گروہوں کی جانب سے کیے جا رہے ہیں جن کا ماننا ہے کہ حکام فوج میں بھرتی سے انکار کرنے والے مذہبی طلباء کے خلاف کارروائیاں کر رہے ہیں۔ اسرائیلی حکام کی جانب سے لازمی فوجی سروس سے بچنے والوں کے خلاف وارنٹ گرفتاری جاری کیے جا رہے ہیں، جسے یہ مذہبی گروہ اپنے طلباء کے خلاف ایک سنگین کارروائی اور اشتعال انگیزی سمجھتے ہیں۔ (الجزیرہ نیٹ، 11/6/2026)۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں