قابض اسرائیل کے لبنان پر حملے جاری رہے تو کوئی جنگ بندی ممکن نہیں: نعیم قاسم

0
4

مرکز اطلاعات فلسطین

حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل نعیم قاسم نے کہا ہے کہ لبنانی دیہاتوں پر قابض اسرائیل کی بمباری کا جاری رہنا اور جانی نقصان ہونا قابض اسرائیل کے شمال کو غیر محفوظ رکھے گا .انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ قابض اسرائیل کے فوجی حملوں کے جاری رہنے کے سائے میں کوئی جنگ بندی ممکن نہیں ہو سکتی۔

نعیم قاسم نے اپنے ایک خطاب میں واضح کیا کہ کسی بھی معاہدے کے لیے مزاحمت کو غیر مسلح کرنے کی تجویز لبنان کی دفاعی صلاحیت کو براہ راست کمزور کرنے کے مترادف ہے اور انہوں نے اس تجویز کو ملک کی طاقت کو ختم کرنے کے برابر قرار دیا۔ انہوں نے سکیورٹی معاملے کو صرف حزب اللہ کی طرف سے جنگ بندی تک محدود کرنے کو بھی مسترد کر دیا اور اسے ایسی شکل قرار دیا جو ہتھیار ڈالنے اور شکست کی عکاسی کرتی ہے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ جنگ بندی کا جامع ہونا اور مکمل ہونا ضروری ہے تاکہ اس میں پورے لبنان کی سرزمین شامل ہو اور جنوب اور دیگر علاقوں کے درمیان کوئی تفریق نہ کی جائے اور انہوں نے اس بات کی تصدیق کی کہ حزب اللہ اپنی تمام تر طاقت کے ساتھ مقابلہ جاری رکھے گی جب تک قابض اسرائیل کی یہ سفاکیت جاری رہتی ہے۔

داخلی سطح پر نعیم قاسم نے لبنانی حکام کو سیاسی تقسیم کی صورتحال کو سنبھالنے کا ذمہ دار ٹھہرایا اور اشارہ کیا کہ موجودہ سیاسی انتخاب نے اس تقسیم کو مزید گہرا کر دیا ہے۔

انہوں نے مزاحمت کی موجودگی کو فوجی کارروائیوں کے رکنے یا قابض اسرائیل کے انخلاء سے جوڑنے کی کسی بھی کوشش کو مسترد کر دیا اور ذمہ داران کو براہ راست مذاکرات میں اس تماشا اور توہین کو بند کرنے کی دعوت دی۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ حزب اللہ کا مؤقف مکمل سفاکیت کے خاتمے اور جنگ بندی اور قابض اسرائیل کے انخلاء کو ترجیح دینے پر مرکوز ہے اور انہوں نے اس بات کی تصدیق کی کہ انہوں نے حملوں کا جواب نہ دینے یا فوجی کارروائیوں کا مقابلہ نہ کرنے کا کوئی وعدہ نہیں کیا ہے۔